بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

خود کش حملہ آور نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو کیسے نشانہ بنایا؟ داتا دربار دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)داتا دربار کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ۔ فوٹیج میں واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ رکاوٹوں کے اندر ایلیٹ فورس کی ایک گاڑی کھڑی ہے ۔ اسی دوران ایک نوجوان بائیں جانب سے آتا ہے اور جیسے ہی وہ ایلیٹ فورس کی گاڑی کے بالکل قریب پہنچتا ہے تو دھماکہ ہو جاتا ہے ۔

اس مبینہ خود کش حملہ آور کے پیچھے ایک نو عمرلڑکا اور قریب سے دیگر لوگ بھی گزر رہے ہیں جو دھماکے کی زد میں آگئے ۔ دریں اثناصوبائی وزیر اوقاف پیر سیدسعید الحسن شاہ اور معاون خصوصی وزیراعلیٰ سید رفاقت علی گیلانی نے داتا دربار کے گیٹ نمبر2پر ہونے والے بم دھماکہ کی جگہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ،ڈائریکٹر جنرل اوقاف اورایڈمنسٹریٹر داتا دربار بھی ان کے ہمراہ تھے۔وزیر اوقاف اور معاون خصوصی نے سکیورٹی اہلکاران کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور ان کی مغرفت کے لئے دعا کی۔بم دھماکہ سے سکیورٹی اہلکاران کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوئی جبکہ ایک پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ کی بھی شہادت ہوئی۔اردگرد کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ودروازے ٹوٹ کر زمین پر گرے ہوئے تھے۔جائے وقوعہ پر خون ہی خون نظر آرہا تھا۔اس موقع پر وزیراوقاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے مشکوک شخص کی تلاشی لینے کی کوشش کی تو خودکو بم دھماکہ سے اڑا لیا۔ان سکیورٹی اہلکاروں نے اپنی جانوںکا نذرانہ دے کر ایک بہت بڑے سانحہ سے قوم کو بچا لیا۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر کے تمام درباروں اوراس کے گردونواح میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی بھی جگہ کسی مشکوک شخص کو دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری دیں۔انہوں نے کہا کہ داتا دربار کے اردگرد سیف سٹی کیمروں کی تعداد کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ لوگوں کی حفاظت مزید بہترانداز میں ہو سکے۔آخر میں وزیراوقاف نے میوہسپتال میں زخمیوںکی عیادت بھی کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…