منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان پچھلے مہینےہی استعفیٰ پیش کر چکے۔۔۔!!! ان کی جگہ اب کون وزیر اعظم بنے گا؟بڑا دعویٰ سامنے آگیا

datetime 8  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ضیاءالدین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن تحریک انصاف کی حکومت نہیں گرانا چاہتی وہ چاہتے ہیں کہ یہ حکومت5سال پورے کرے۔لیکن میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ شاہ محمود وزیراعظم ہوں گے اور انہیں عمران خان کے متبادل کے طور پر لایا جائے گااور ایسا اگلے دو تین ماہ میں ہو جائے گا۔

کیونکہ انہوں نے ملک کا جو حال کر دیا ہے اس میں شاہ محمود قریشی ہی وہ شخص ہیں جنہیں کام کرنے کا تجربہ ہے۔انہوں نے فنانس سمیت مختلف شعبوں میں کام کیا ہوا ہے۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے محمد مالک کا کہنا تھا کہ عمران ایسا بندہ ہے اگر اس کو اب کوئی ہٹائے گا تو وہ سب کو لے کے جائے گا وہ نہیں جانے والا بندہ اور نہ وہ جائے گا،عمران خان کسی کے کہنے پر گھر نہیں جائے گا،پی ٹی آئی عمران خان کے بغیر نہیں چل سکتی۔جس پر ضیاءالدین نے کہا کہ عمران خان دو ہفتے قبل اپنا استعفیٰ بھی پیش کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے بھی کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چلنا مشکل ہے، 2020 حکمرانوں کے لیے بڑا مشکل سال ثابت ہونے والا ہے۔ اپنے بیان میں پیپلز پارٹی رہنمانے کہاکہ ایک بار پھر کہتا ہوں عمران خان کی حکومت 2020 میں ختم ہوجائے گی۔انہوں نے کہاکہ جون، جولائی کا مہینہ اہم ہے، کوئی جیل میں ہوگا تو کوئی باہر۔ صرف نواز شریف نہیں ان کے ساتھ ساتھ دیگر بھی جانے والے ہیں۔منظور وسان نے کہاکہ بہت جلد حکومت کے وزراءبھی جیل کے اندر ہوں گے۔احتساب سب کا ہونا چاہئے لیکن جن پر ریفرنسز ہیں ان سے رعایت اور جن پر انکوائریاں ہیں وہ جیل میں ہیں، احتساب صرف پیپلزپارٹی کا ہورہا ہے۔منظور وسان نے کہاکہ یہ پہلا رمضان ہے جب غریب عوام پانی پر سحر اور افطار کررہی ہے، سبزی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…