پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

جاتی امراء،نوازشریف سے اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے آنے والی ن لیگ کی رہنما   تہمینہ دولتانہ  کے ساتھ افسوسناک سلوک،ناراض ہوکر واپس  چلی گئیں 

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن) مسلم لیگی رہنما تہمینہ دولتانہ    مسلم لیگ ن  کی قائد نواز شریف  سے اظہار یکجہتی  کے لئے جاتی امراء میں  ا ندر جانے کی اجازت  نہ ملنے پر ناراض ہو کر واپس  چلی گئیں  تہمینہ دولتانہ کے صاحبزادے عرفان دولتانہ  بھی ہمراہ  تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز مسلم لیگ ن کی رہنما تہمینہ دولتانہ اپنے قائد  نواز شریف  کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جاتی امراء پہنچیں ج تو سیکیورٹی  پر مامور  اہلکاروں نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہ  دی جس پر وہ ناراض ہو  کر واپس چلی  گئیں۔ تہمینہ دولتانہ کی

گاڑی میں ان کے صاحبزادے  عرفان دولتانہ  بھی موجود تھے۔  ناراض  ہوکر واپس  جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  تہمینہ  دولتانہ  کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد  نواز شریف  نے کوئی کرپشن نہیں کی تحریک انصاف  کی حکومت  کو نواز شریف  کی مقبولیت  سے خوف ہے۔  ملک کے سلیکٹڈ  وزیراعظم ناکام ہو چکے ہیں۔ عوام حکمران سے تنگ آ چکے ہیں جبکہ مہنگائی  نے جتنا محال کر دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کی جگہ آنے والے  وزیراعلیٰ عثما ن بزدار  ناکام ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…