اسلام آباد (این این آئی) سینیٹ آف پاکستان نے رمضان المبارک میں حکومت کے اعلان کردہ اوقات کار کو تسلیم کر نے سے انکار کر دیا، اپنے اوقات کار کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ منگل کو سینیٹ نے رمضان المبارک کے لیے اپنے اوقات کار کا اعلان کردیا۔جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق جلاس کے بغیر دنوں میں سینٹ کے دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 بجے سے 3 بجے تک ہوں گے،جمعہ کو دفتری اوقات 9 سے 2 بجے تک ہوں گے،
اجلاس کے دنوں میں سینٹ کے دفتری اوقات پیر تا جمعرات 9 بجے سے 4 بجے تک ہوں گے،اجلاس کی صورت میں جمعہ کو دفتری اوقات 9 سے 3 بجے تک ہوں گے،قومی اسمبلی نے رمضان کے لیے حکومتی اوقات کار کی پیروی کرنے کا فیصلہ کیا ہے،بغیر اجلاس کے دنوں میں قومی اسمبلی کے اوقات کار 10 بجے سے 4بجے تک ہوں گے،اجلاس کے دنوں میں قومی اسمبلی کے اوقات کار ایک گھنٹہ زائد ہوں گے۔