اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے چوبیس مئی کو بجٹ پیش کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں بجٹ کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کی حکمت عملی بھی تیار کرلی۔ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ عید کے بعد منظور کرایا جائیگا۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط کے پیش نظر حکومت بھاری ٹیکس نافذ کریگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے بھاری ٹیکسز کے خلاف ایوان
کے باہر بھی احتجاج کرنے پر غور کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے گیٹ کے پر اپوزیشن اپنا بجٹ اجلاس چلاسکتی ہے۔ذرائع کیم طابق (ن)لیگ کے دور میں بھی اپوزیشن اس طرح کے اجلاس کرچکی ہے، بجٹ اجلاس کا مستقل یا یومیہ بنیادوں پر بائیکاٹ کرنے بھی مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اپوزیشن مختلف آپشنز پر غور کررہی ہے۔