جیل واپسی سے قبل جاتی امراء میں مرکزی رہنماؤں کی نواز شریف سے ملاقات، آئندہ کی حکمت عملی طے کرلی گئی، حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیاگیا

7  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں نے ملاقات کی جو غیر رسمی مشاورتی اجلاس کی شکل اختیار کر گئی،اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،

رہنماؤں نے نواز شریف سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی بھی لی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں شاید خاقان عباسی، پرویز رشید، خواجہ آصف، رانا تنویر، رانا ثنا اللہ خان، مریم نواز، حمزہ شہباز،جاوید ہاشمی، مریم اورنگزیب سمیت دیگر نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی صورتحال، مہنگائی، حکومتی پالیسیوں اور آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے او رحالیہ مہنگائی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کیلئے زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر رہنماؤں نے نواز شریف سے بھرپو ریکجہتی کا اظہار کیا اور ان سے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی پالیسیوں خصوصاً مہنگائی کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…