ہم الزامات سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں،ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے، شہبازشریف نے وطن واپسی کا اعلان کردیا

7  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے محمد نواز شریف سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ شریف خاندان نے ایک مرتبہ پھر ثابت کیا ہے کہ ہم الزامات سے ڈر کر بھاگنے والے نہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ محمد نواز شریف نے اپنی جرات و بہادری سے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک دلیر، سچے، نڈر اور پاکستان کے حقیقی قائد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا، ہمیں بھگانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔ انہوں نے کہاکہ جلد وطن واپس لوٹوں گا، سیاسی مخالفین ایک بار پھر جھوٹیثابت ہوں گے، انشاء اللہ۔انہوں نے کہا کہ وقت نے جھوٹے الزامات لگانے والوں کو بے نقاب کردیا، ہمیں بنانے کی خواہش رکھنے والے خود بھاگ گئے۔ انہوں نے کہاکہ بیٹی مریم اور حمزہ شہباز پاکستان کے عظیم قائد کو غیور اور مخلص کارکنوں کے ہمراہ جیل تک الوداع کرنے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ جیل کے یہ دروازے نواز شریف کو عوام سے زیادہ عرصے تک دور نہیں رکھ سکتے، انشاء اللہ۔ انہوں نے کہاکہ پورا پاکستان محمد نواز شریف کو دوبارہ رہائی پر خوش آمدید کہنے کو بے تاب رہے گا۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کو اپنے قائد کو جیل تک الوداع کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کے خوف اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ  معزز اور مخلص پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ کارکن حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے قائد اور پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور یک جہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…