اتوار‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2026 

(ن) لیگ میں خوفناک حد تک اختلافات، بھائیوں میں پھوٹ پڑ گئی،فارورڈ بلاک بنانے کی تیاری،مریم نواز اور شہبازشریف گروپ کھل کرسامنے آگئے‎

datetime 7  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) میں خوفناک حد تک فارورڈ بلاک بنانے کی تیاری پر شہبازشریف نے وطن واپس آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا،مریم نواز اور شہبازشریف گروپ الگ الگ بننے کا قوی امکان ہے۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ

شہبازشریف لندن میں اپنے قیام کو بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا ملک میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں بھونچال سا آگیا اور جنوبی پنجاب سمیت دیگر حلقوں سے درجنوں ایم این ایز اور ایم پی ایز نے الگ دھڑا بنانے کے لئے ملاقاتیں بھی شروع کردی تھیں اور ادھر مرکزی قیادت نے شہبازشریف کی غیر موجودگی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ رانا تنویر کو دینے کا حتمی فیصلہ کیا اور دوسری جانب پارٹی کو تقسیم کرتے ہوئے مریم نواز، احسن اقبال و دیگر میں عہدوں کی بھی بندر بانٹ کردی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف راتوں رات پارٹی کا شیرازہ بکھرنے پر کافی پریشان ہوئے اور انہوں نے فوری طور پر وطن واپس آنے کا فیصلہ کیا جس کے پیش نظر رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں بیان داغا کہ جناب سپیکر کیا شہبازشریف کا چیئرمین پی اے سی کا استعفیٰ آپ کو موصول ہوا ہے تو جواب نفی میں ملا، جس پر مسلم لیگ (ن) دھڑا دوم پریشان ہو گیا جبکہ ادھر مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ پارٹی میں اندر اپوزیشن لیڈری کا عہدہ لینے کے لئے بہت سارے لوگ بے تاب ہیں لیکن یہ ان کا خواب خواب رہے گا۔ادھر لاہور کو جگانے کے سلسلے میں مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کو جیل کوٹ لکھپت چھوڑنے کے لئے موقع کو غنیمت سمجھتے ہوئے کارکنان کو لشمی چوک پہنچنے کا حکم دیدیا۔سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ شہبازشریف لاکھ جتن کریں نوازشریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے


اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…