اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ (ن) لیگ جاتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی‘ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت ختم ہوئی تو گردشی قرضے 806 ارب روپے تھے ن لیگ جاتے ہوئے قرضوں کا پہاڑ چھوڑ کر گئی (ن) لیگ نے وہاں بھی بجلی کو یقینی بنایا جہاں پر ریکوری نہیں تھی ہم نے چھ ماہ میں چار سو ارب روپے
سے زائد رقم ریکور کی انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت 3.84 روپے کی بجائے 1.27 روپے بڑھائی ہے ن لیگ تحریک انصاف کے لئے بارودی سرنگیں بچھا کر گئی ابھی ان سرنگوں کا صفایا کررہے ہیں ن لیگ کو پتہ تھا کہ الیکشن کا سال ہے اس لئے وہ یہ سب کرکے گئے۔ عمر ایوب نے کہا کہ 2020ء تک گردشی قرضہ صفر کر دیں گے، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) قرضوں کا پہاڑ عوام اور آنے والی حکومت کیلئے چھوڑ کر گئی۔