اسلام آباد(سی پی پی )سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کوعدالت میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو سکیورٹی گارڈ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخل ہونے سے روک دیا۔ سکیورٹی گارڈ کے مطابق اسد عمر نے نہ تو اپنی شناخت ظاہر کی اور نہ ہی کوئی کارڈ دکھایا گیا جس پر انہیں روکا گیا۔روکنے پر سکیورٹی گارڈ نے اسد عمر سے شناخت ظاہرکرنے کا مطالبہ کیا اور انہیں پاس دے کر
عدالت میں داخلے کی اجازت دے دی۔ بعد ازاں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سیکٹر ای 12 کی الاٹمنٹ کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ دوران سماعت سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے گورنر اسٹیٹ بینک اور چئیرمین ایف بی آر کی تبدیلی پر رد عمل دینے سے گریز کیا۔ اسد عمر سے سوال کیا گیا کہ اگر آپ یہ تبدیلیاں کرتے تو شاید آپ کو نہ ہٹایا جاتا۔ اسد عمر نے مذاق میں جواب دیا کہ سیکٹر ای 12کی تعمیر سے معاشی حالت بہتر ہو گی۔