اسلام آباد(سی پی پی )وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے قمری کیلنڈر کے اجرا کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے جوائنٹ سائنٹیفک ایڈوائزر ڈاکٹرطارق مسعود کو کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے،جبکہ محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل اور ابونسان اراکین میں شامل ہیں،اس کے علاوہ سپارکو سے غلام مرتضیٰ، نجی یونیورسٹی کے شعبہ موسمیات
کے لیکچرر وقار احمد بھی کمیٹی کا حصہ ہیں، تمام اراکین کی تقرری کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاگیاہے۔واضح رہے کہ پانچ مئی کو حکومت نے آئندہ دس سالوں کے لئے عیدین، محرم، رمضان سمیت دیگر اہم تاریخوں کے کیلنڈر جاری کرنے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کمیٹی میں اسپارکو، محکمہ موسمیات، ٹیکنالوجی ماہرین شامل کئے جائیں گے۔