بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عبدالرزاق دائود کو ہٹائے جانے کی اطلاعات مشیر تجارت بھی خاموش نہ رہے ،بڑا اعلان کردیا

datetime 7  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے پاکستان کو آسیان ممالک کی طرح چین میں مار کیٹ رسائی فراہم کی گئی ہے،اپنی مصنوعات چین لےکر جانا بڑا چیلنج ہے،پاکستان ہوم ٹیکسٹائل میں دنیا کا لیڈر ہے،دنیا کی مارکیٹ میں برآ مد ات بڑھانے کیلئے کمپنیوں کے سیلز سٹاف کو کم از کم 280 دن باہر رہنا چاہیے۔

نیشنل ٹیرف کمیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا،چین سے الیکٹرا نک ڈیٹا ایکسچینج پر اصل وقت میں معلومات کا تبادلہ ہو گا، اس سے انڈر انوا سنگ کا خاتمہ ہو جائے گا،کام نہ کرنےوالے کمرشل کونسلر کو واپس بلایا جائےگا،انڈونیشیا میں پاکستانی کمرشل کونسلر نے بہت اچھا کام کرتے ہوئے پاکستان کو ڈیوٹی فری رسائی دلوائی ہے، مجھے ہٹائے جانے کی اطلا ع نہیں،ہٹا بھی دیا جائے تو کوئی پرواہ نہیں،اپنے کام میں مگن ہوں اور اچھا کام کر رہا ہوں، میرے اچھے کام کی مثال چین کےساتھ آزاد تجارت معاہدہ ہے۔مشیر تجارت عبدالرازق دائود نے چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا آسیان ممالک کی طرح چین کی مارکیٹ میں 313 پاکستانی مصنوعات کو مکمل ڈیو ٹی فری رسائی فراہم کی گئی ہے جن میں ٹیکسٹائل چمڑے ٹریکٹرز واشنگ مشین ریفریجریڑر جیولری فٹ وئیر پلاسٹک مصنوعات شامل ہیں ، مقا می صنعت کے تحفظ کیلئے اقدامات ،معاہدہ میں نظر ثانی کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔ہم انہیں مراحلہ وار 15 سال میں ڈیوٹی فری رسائی دیں گے،چین سے سرمایہ کار پاکستان لے کر آنا، پاکستانی برآمدات کو چین اور ایشیا میں بڑھانا ہے۔ پاکستان کی زراعت ،لوہے چمڑے اور گار منٹس کی صنعت کو تحفظ دیا گیا ہے،اس دفعہ معاہدے میں کسی انڈسٹری کو نقصان پہنچا تو پاکستان تحفظ کیلئے فوری سیف گارڈ اقدامات کر سکے گا۔

اس اقدام سے مقامی صنعت کو تحفظ فراہم ، نیشنل ٹیرف کمیشن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ پاکستانی چیمبرز اور ایسوسی ایشنز کو کہا ہے آزاد تجارت معاہدے کو اچھی طرح پڑھ لیں،ان کی طرف سے فیڈ بیک کا انتظار ہے۔ آزاد تجارت معاہدے کی توثیق یکم جولائی تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آزاد تجارتی معاہدے پر سابق وزیر تجارت خرم دستگیر اور سکریٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے بہت اچھا کام کیا، اصل کام معا ہدے کے بعد شروع ہوا ہے۔ سیمنٹ اور ریفریجر کیلئے پالیسی بن گئی ،صنعتی پالیسی پر کام جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…