اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حکومت نے نو ماہ کے عرصے کے دوران ریکارڈ 23 کھرب روپے کے قرضے واپس کیے ہیں، رپورٹ کے مطابق حکومت نے 18 کھرب روپے سے زائد کے قرضے کی وصولی کے مقابلے میں 23 کھرب 50 ارب روپے کی ادائیگی بھی کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس جولائی سے
اپریل 2019ء کے درمیان حکومت کے بجٹ قرضوں میں 17.03 فیصد اضافہ ہوا اور یہ قرضے 917 ارب 13 کروڑ روپے کی سطح تک پہنچ گئے۔ اسی عرصے میں گزشتہ برس بجٹ قرضوں کا حجم 786 ارب 67 کروڑ روپے تھا۔بینک کی رپورٹ کے مطابق حکومت کی طرف سے اسٹیٹ بینک سے لیا گیا کل قرض اپریل 2019ء تک 32 کھرب 60 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔