سلام آباد (این این آئی) مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے معاملے پر حکومت کو علمائے کرام کی طرف سے گرین سگنل مل گیا۔ پیر کو وزیر تعلیم کی زیر صدارت اجلاس مدارس کو وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں علمائے کرام نے بھی شرکت کی۔ علمائے کرام نے کہا کہ نصاب کے معاملے پر
حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے اپنے کچھ مطالبات وزیر تعلیم کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ بینک اکاؤنٹس کھولنے سمیت درپیش کچھ مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔وزیر تعلیم نے علمائے کرام کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات حل کریں گے۔اجلاس میں مسائل کے حل کیلئے ملاقاتیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔