منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

مریم نواز کے خلاف تحریک انصاف نے اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر مقرر کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت کو مریم نواز کے مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر بننے پر اعتراض ہے اور قیادت نے اس کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک روز قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا یافتہ مریم نواز کو مسلم لیگ (ن) کا نائب صدر کیسے بنایا جاسکتا ہے، عدالت سے سزا یافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جاسکتا ہے۔ذرائع کے مطابق شاہ

محمود قریشی نے مزید مؤقف اختیار کیاکہ مریم نواز کو سزا معطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے اور ان کی سزا ختم نہیں ہوئی۔ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے مریم نواز کے پارٹی عہدے پر پارٹی رہنماؤں اورقانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے، وزیر خارجہ مریم نواز کو پارٹی عہدہ ملنے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں مسلم لیگ (ن) میں تنظیم سازی کی گئی ہے جس کے تحت 16 نائب صدور میں مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز جب کہ شہبازشریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو بھی نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…