منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کو اپوزیشن کی مدد کی ضرورت پڑ گئی، انتہائی اہم معاملے پر مدد مانگ لی گئی

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن سے مدد مانگ لی۔پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے بجلی چوری کیخلاف ایوان کی کمیٹی بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے اپوزیشن مدد کرے، عوام کو ریلیف دینے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔وزیر توانائی عمر ایوب نے تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی اور اقوام متحدہ کی پابندیوں کی وجہ سے پاک ایران بجلی منصوبہ التوا کا شکار ہے،ایران نے 3 ہزار میگاواٹ بجلی کی پیش کش کی ہے،1000 میگاواٹ کی فراہمی کیلئے ایران

اور پاکستان کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوچکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 23فروری 2015ء کو پاک ایران نے ہزار میگاواٹ سے 3 ہزار میگاواٹ تک اضافے پر اتفاق بھی کیاہے،ایک ہزار میگاواٹ پہلے مرحلے کے طور پر تصور کیا جائے گا، ضروری کام پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کا مستقبل کے جائزوں کے نتائج کی بنیاد پر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک میں سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی، دو اوقات میں بجلی کا دورانیہ 10 گھنٹے کا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پورے ملک میں اس وقت مجموعی طور پر چار گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…