لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق نے وزیر اعظم عمران خان کو سکیورٹی رسک قرار دیتے ہوئے ملک میں نئے الیکشن کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ملک کو معاشی بحران اور دیگر مشکلات سے نکالنے کے لئے نئے الیکشن
کا انعقاد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کی کالونی بنا دیا ہے۔ عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر، چیئرمین ایف ابی آر اور گورنر سٹیٹ بنک کو اس لئے عہدوں سے ہٹایا کہ وہ عمران خان کے اقدامات میں رکاوٹ تھے۔ اگر وزیر اعظم کو نہ ہٹایا گیا تو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی اقتصادی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔