لاہور(سی پی پی،این این آئی)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بانی رہنمانواز شریف کی جیل واپسی کا روٹ کا شیدول طے ہوگیا،کل افطاری کے بعد قافلے کی صورت میں کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔ پارٹی نے سابق وزیراعظم سے اظہار یکجہتی کیلئے 10 کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شہر بھر میں بینرز آویزاں کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج
ڈاکٹر عدنان نے انکا جاتی امرا میں طبی معائنہ بھی کیا۔دریں اثنا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے اور ابھی بیماری کی تشخص نامکمل ہے ، چھ ہفتے کے پیرول پر مختلف ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کی بیماری کی نوعیت ایسی ہے جس کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف خودکل جیل جائیں گے ۔