منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کے تین سالہ قرضوں کے پروگرام کے بعد پاکستان کا کیا حال ہوگا؟معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 5  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر حفیظ پاشا نے کہاہے کہ اس وقت اقتصادی سست روی کے باعث ملک میں 8 سے 10 لاکھ افراد بے روزگار ہیں جبکہ40لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خدشہ ہے کہ آئندہ دو مالی برسوں میں غربت زدہ افراد کی تعداد 80 لاکھ تک جا پہنچے گی۔آئی ایم ایف کے تین سالہ قرضوں کے پروگرام کے بعد ملک کے ممکنہ اقتصادی منظرنامے کی وضاحت کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ پاشا نے خبردار کیا کہ جی ڈی پی کی شرح نمو رواں اور آئندہ مالی برسوں میں تین فیصد رہے گی، جس سے بے روزگاری

میں اضافہ ہوگا اور مہنگائی دوہرے ہندسے یعنی دس فیصد سے بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ مالی سال2021-22 اور اس سے آگے مہنگائی کو 5 فیصد سے نیچے لانے کا ہدف ہے۔ رواں مالی سال کے اختتام پر بجٹ خسارہ تقریباً7فیصد رہے گا۔انہوں نے کہاکہ قرضوں کی ادائیگی میں 2.6 ٹریلین روپے ہڑپ ہو جائیں گے۔ مشرقی اور مغربی سرحدوں پر کشیدگی کے پیش نظر دفاعی بجٹ میں کئی گناہ اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے بعد حکومت کو چاہئے وہ وزارتیں اور محکمے کم کرے تاکہ رواں اخراجات کو قابو میں رکھا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…