اسلام آباد (این این آئی) پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حکومت نے آئندہ 10 سال تک اسلامی کلینڈرز کے تعین اور چاند دیکھنے سے پچنے کے لیے حکومت نے ایک کمیٹی قائم کردی۔یہ اعلان وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان چاند کے معاملے پر تنازع کو ختم کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو آئندہ 10 سال
کے لیے اسلامی کلینڈر کی تاریخ کا تعین کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمیٹی 5 ارکین پر مشتمل ہوگی جن میں سپارکو، محکمہ موسمیات اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین شامل ہوں گے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ کمیٹی عیدین، محرم اور رمضان سمیت پورے 12 مہینوں کی تاریخ کے کلینڈر کا اعلان کرے گی۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آئندہ دس برس کیلئے آنے والے اس کلینڈر سے ہر سال پیدا ہونیوالا تنازع ختم ہوجائے گا۔