پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سندھ حکومت نے کالا باغ ڈیم کے بعد مہمند ڈیم پر بھی اعتراض کردیا،وفاق جان بوجھ کر سندھ کی فصلیں تباہ کررہا ہے،سنگین الزامات عائد

datetime 3  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سندھ حکومت کے صوبائی وزیر زراعت محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم بنانے سے پہلے سندھ کو آن بورڈ لیا جائے، سندھ حکومت کے خدشات ختم کئے جائیں۔یہ بات انہوں نے مھمند ڈیم پر سوالات اٹھاتے ہو ئیاپنے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کے آبی ماہرین مہمند ڈیم بننے پر بھی خدشات کا اظہار کر رہے ہیں،

خدشا ہے کہ مہمند ڈیم بننے سے سندھ کے حصے کا پانی مزید کم ہوجائے گا،سوات ندی کا پانی کابل ندی کیذریعے دریائے سندھ میں شامل ہوتا ہے جو ڈیم میں جانے سے دریائے سندھ میں نہیں جا سکے گا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت مہمند ڈیم کے بننے کی مخالف نہیں ہے، وفاق کو ڈیم بننے کہ بعد کے پی کے والے پانی کے حصے پر نظرثانی کرنی چاہیے، مہمند ڈیم میں صرف سیلاب کا اضافی پانی چھوڑا جائے،پانی کا بہاؤ ڈیم کی جانب موڑنے سے سندھ زیادہ متاثر ہوگا، دریائے سندھ پہلے ہی پانی کی قلت کا شکار ہے اور سندھ کو اب بھی اپنے حصے کا پانی کم مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم بننے سے سندھ کے ساحلی علاقوں میں پانی کی قلت مزید بڑھ جائے گی۔محمد اسماعیل راہو نے سوال کیا کہ وفاقی حکومت ہمیں یقین دلائے کہ مہمند ڈیم بننے سے سندھ کے حصے کے پانی سے کٹوتی نہیں ہوگی، مہمند ڈیم بننے سے سندھ کو نقصان اور کے پی کو فائدہ پہنچے گا۔وزیر زراعت سندھ نے مزید کہا کہ بھاشا ڈیم بننے سے سندھ کو فائدہ ہوگا،وفاق جان بوجھ کر سندھ کی فصلیں تباہ کررہا ہے اور پنجاب کے پی کے کو فائدہ پہنچا رہا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبوں کو اپنے حقوق دیے ہیں, سندھ حکومت این ایف سی ایوارڈ سے اپنا حصہ کسی کو نہیں دینے دے گی، وفاق پھلے ہی سندھ کا مقروض ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…