عیش کرنے کے دن ختم۔۔۔۔۔۔ کسی کو بھی حرام نہیں کھانے دوں گا، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے دبنگ اعلان کر دیا

1  مئی‬‮  2019

لاہور(این این آئی) واربرٹن میں لیبر کالونی کے افتتاح کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو صنعتی کارکنوں کی جانب سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی نے ڈیم فنڈ کیلئے ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ننکانہ صاحب کو نظرانداز کیا گیا۔ میں نے ننکانہ صاحب کو ضلع بنوایا اور اب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے قبضہ مافیا کے خلاف

مہم کے دوران ننکانہ صاحب میں 22 ہزار کنال سرکاری اراضی کا قبضہ واگزار کرایا گیا ہے۔ موجودہ حکومت نے بابا گورو نانک یونیورسٹی کے منصوبے کیلئے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں منصوبوں کے نام پر کمیشن لیا جاتا رہا لیکن میں کسی کو حرام نہیں کھانے دوں گا۔ لیبر کالونی کا منصوبہ بھی کئی برس سے زیرالتواء رہا اور اب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے اس منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا ہے۔ صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نیازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت نے انتہائی کم عرصے میں لیبر پالیسی کا اعلان کیا ہے اور ہم مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہی ہے اور آج ننکانہ صاحب میں صحت انصاف کارڈ کا اجراء کیا جا رہا ہے جس سے 88 ہزار خاندان مستفید ہوں گے۔ صحت انصاف کارڈ سے مستحق خاندان 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج معالجہ کرا سکیں گے اور ضرورت پڑنے پر اس رقم میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے۔ لیبر لیڈر سمیع اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں مزدور دوست ہیں جس پر ہم وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مزدور دوست وزیراعلیٰ ہیں اور انہوں نے قلیل عرصے میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے مثالی اقدامات کئے ہیں۔



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…