بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان ساتویں نمبرپرآگیا،صرف8مہینے میں ہی نیا ریکارڈ قائم

29  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی) بیرون ملک سے ترسیلات زر وصول کرنے والے ٹاپ ٹین ممالک میں پاکستان کا ساتویں نمبرپرآگیا ہے، رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 14 ارب 35 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں،یہ ترسیلات زر پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے 6.9 فیصد کے مساوی ہیں۔ قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی،حوالہ اور ہنڈی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے پاکستان ریمیٹینس انیشیٹو(پی آر آئی)کا آغاز کیا ہے جس سے ترسیلات زر اور وصول کرنے والوں

کیلئے متعدد مراعات متعارف کرائی گئی ہیں۔ سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات سال کے دوران بیرون ملک سے 120 ارب ڈالر پاکستان بھیجے گئے ہیں جس میں سے سعودی عرب سے 34.4 ارب ڈالر، یو اے ای سے 26 ارب ڈالر، امریکہ سے 17.4 ارب ڈالر جبکہ دیگر خلیجی ممالک سے 14ارب ڈالر بھجوائے گئے ہیں۔ پی آر آئی کی سہولت سمیت قانونی ذرائع سے رقوم کی منتقلی کیلئے دیگر کئی سہولیات بھی دستیاب ہیں جن کی مدد سے باآسانی رقوم بھیجی اور وصول کی جاتی ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…