اسلام آباد /لاہور (این این آئی) ملک میں درجہ حرارت میں اضافے سے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، حبس اور لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کا براحال کر دیا، لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا،جنوبی پنجاب اور بالائی جنوب مشرقی سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں سورج کی تپش میں تیزی آگئی اور موسم روز بروز گرم ہونے لگا،لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا ہے۔موسم کی تبدیلی کے باعث بیشتر علاقوں میں مختلف بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے ساتھ سندھ میں سکھر، بدین، حیدر آباد، نواب شاہ، جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں گرمی ہی گرمی ہے۔ادھر پنجاب میں ملتان، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں حبس نے لوگوں کا برا حال کر دیا،بلوچستان میں نصیر آباد، جعفر آباد، سبی، حب میں بھی گرم ہواؤں کا راج رہا،شمالی بلوچستان میں متعدد مقامات پر موسم بہتر رہا۔خیبر پختون خوا میں ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، چارسدہ، مانسہرہ، بنوں سمیت دیگر شہروں کا موسم بھی کچھ گرم سا ہوگیا ادھر کشمیر اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں بادل چھائے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ژوب، مالا کنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے۔ ملک میں درجہ حرارت میں اضافے سے زیادہ تر حصے گرمی کی لپیٹ میں آگئے، حبس اور لو کے تھپیڑوں نے لوگوں کا براحال کر دیا، لوگوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے مشروبات اور تربوز و خربوزے جیسے رسیلے پھلوں کا استعمال بڑھا دیا