پشاور ( آن لائن) نیا ترمیمی بلدیاتی ایکٹ تیار۔مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترمیم کے بعد کبوتربازی،تیزآواز میں موسیقی سمیت 48 اعمال جرم قرار دے دئیے گئے ہیں۔مجوزہ بلدیاتی نظام میں ترمیم کے بعد شہریوں کے لیے کبوتربازی،تیزآواز میں موسیقی سمیت 48 اعمال جرم تصور کیے جائینگے۔ کبوتربازی پر5ہزار روپے،تیزآواز میں میوزک لگانے پر3 ہزار،پبلک مقامات پرپالتوجانورلیجانے پردوہزارروپے جرمانہ ہوگا۔ مجوزہ ترمیمی بل کے مطابق
گھر،دفتراوردکان کا احاطہ صاف نہ رکھنا بھی جرم تصور ہوگا۔ گلی محلے،چوک میں بغیر اجازت پوسٹر لگانے والے بھی 5 ہزارروپے جرمانہ بھریں گے۔ کے پی کے نئے ترمیمی بل میں پرائے کھیتوں میں گھسنے والی بھینس،بکری اور گائے کے عمل کو بھی انکے مالکان کا جرم تصور کیا جائے گا۔ بلدیاتی نظام کے تحت معذوری یا زخم دکھانے والے پیشہ ور گداگروں پر بھی 10ہزار جرمانہ عائد کیا جائیگا۔ مجوزہ ترمیمی بل پربحث جاری ہے آئندہ چند روز میں منظوری متوقع ہے۔