حب(آن لائن) شاہ نورانی کے زائرین کی بس ویراب کے مقام پر الٹ گئی ۔حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور خواتین بچوں سمیت 25افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں6 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔حادثے کے شکارزائرین شاہ نورانی سے زیارت کرنے کے بعد واپس پنجاب جارہے تھے ۔ایدھی ذرائع کے مطابق شاہ نورانی دگارہ پر حاضری دینے اور زیارت کرنے کے بعد واپسی پر زائرین کی بس ویراب کے مقام پر الٹ گئی۔
حادثے میں ایک شخص وقار علی ولد عباد علی موقع پر جاں ہوگیا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 25افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں چھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنھیں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے جائے حادثہ سے ریسکیو کرکے جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا جہاں پر انھیں طبی امداد دینے کے بعد سول ہسپتال کراچی ریفر کردیا۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔