عمران خان جعلی، نقلی، خلائی اور نصب شدہ وزیراعظم ہیں، جہاں جاتے ہیں بونگیاں مارتے ہیں، مولانا فضل الرحمان کی وزیراعظم پر چڑھائی

28  اپریل‬‮  2019

مانسہرہ(آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم  عمران خان جعلی، نقلی، خلائی اور نصب شدہ وزیراعظم ہیں  معیشت خسارے کا شکار ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب  ہے تو آپ کو مہلت کیسے دیں؟ہم صدارتی نظام کے ذریعے آمریت کو راستہ نہیں دیں گے۔ مانسہرہ میں ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہوچکی ہے

پاکستانی حکمران اسلامی تعلیمات سے قطعی نابلد ہیں اور حکمرانوں کو نظریہ پاکستان کا کچھ علم نہیں انہوں نے کہا کہ ہم صدارتی نظام کے ذریعے آمریت کو راستہ نہیں دیں گے معیشت خسارے کا شکار ہے اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب آگیا ہے تو آپ کو مہلت کیسے دے دیں؟ آپ تو اٹھنے کے قابل بھی نہیں ہیں، ملک کو چلنے دیا جائے اور تجربات نہ کیے جائیں، انہوں نے کہا کہ جبر کامیاب ہوگیا اور جمہوریت کمزور ہوگئی قبائلیوں کو ضم کرکے بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا اب وہ پریشان ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان  کوتنقید کا نشانہ  بناتے ہوئیکہا کہ یہ کہتے ہیں زبان پھسل گئی انہیں بولنا نہیں آتا یہ جہاں جاتے ہیں  بونگیاں مارتے ہیں ہم  کہاں کہاں آپ کی غلطیاں پکڑیں؟آپ صاف کیوں نہیں کہہ دیتے کہ آپ کو علم نہیں ہے، نہ آپ کسی سے بریفنگ لیتے ہیں اور نہ پوچھتے ہیں اور خود سے بولتے ہیں تو بونگیاں مارتے ہیں آپ جعلی، نقلی، خلائی اور نصب شدہ وزیراعظم ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مجھے اپوزیشن کو نہیں بلکہ عوام کو متحد کرنے میں دلچسپی ہے ہم وطن عزیز کی نظریاتی اساس کے امین ہیں،موجودہ حکومت نے تعلیمی نصاب میں تبدیلی شروع کردی ہے۔سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ ہمیں ن لیگ اور پی پی پی سے بھی شکوہ ہے، کیا مطلب ہے کہ ان کو وقت ملنا چاہیے؟ اس کا معنیٰ یہ ہے کہ آپ دھاندلی والے جعلی الیکشن کو تسلیم کررہے ہیں، کیا مصلحتیں ہیں بتایا جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…