اسلام آباد(آن لائن) پاکستان دودھ کی پیداوار حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے جبکہ ڈیری کے شعبہ کا قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں حصہ 11فیصد ہے۔ صحت عامہ کی ماہر ڈاکٹر فوزیہ وقار نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان سالانہ 50 ارب لیٹر سے زائد دودھ کی پیداوار حاصل ہوتی ہے جس میں سے بہت کم دودھ پراسیس کیا جاتا ہے اور زیادہ تر لوگ غیر محفوظ دودھ اور ڈیری منصوعات استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں جراثیم سے پاک صحت بخش (پراسیسڈ) دودھ کا استعمال بڑھ رہا ہے جبکہ پاکستان میں اس کی شرح دیگر ممالک کے مقابلہ میں کم ہے۔انہوں نے کہا کہ صحت بخش دودھ اور دیگر ڈیری مصنوعات کے استعمال کے فروغ کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ اس کی قیمتوں میں کمی کے اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ڈیری مصنوعات کو صارف باآسانی خرید سکے۔