چنیوٹ(آن لائن) پنجاب حکومت نے رمضان شوگر مل سے غریب کسانوں کو گنا کی ادائیگی کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کین کمشنر پنجاب واجد بخاری نے غریب کسانوں کی مدد کرنے کی بجائے رمضان شوگر مل کے مفادات کے تحفظ کرنے میں مصروف ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ وزراء نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے
رمضان شوگر مل کے مالک شریف خاندان ہے جس نے قوم کو لوٹ کر لندن میں عیاشیاں کررہے ہیں رمضان شوگر مل مالکان غریب کسانوں کے 20 ارب روپے سے زائد کے واجبات ادا کرنے سے انکاری ہیں جس کے نتیجے میں غریب کسان مل کا چکر لگا لگا کر تھک ہار گئے ہیں تحریک انصاف کی حکومت میں بھی کسانوں کو انصاف نہیں مل رہا ہے رمضان شوگر مل کے مالکان نے کسانوں کو زبردستی مہنگے داموں چینی وصول کرنے پر راضی کررہے ہیں اور یہ چینی مارکیٹ ریٹس سے پانچ روپے فی کلو مہنگی ہے جس پر کسانوں نے شدید احتجاج کیا ہے رمضان شوگر مل کے نام پر شریف خاندان کی کرپشن کیخلاف ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے جبکہ اس مل کے مالک شہباز شریف اور سلیمان شریف لندن میں لوٹی ہوئی دولت پر عیاشی کررہے ہیں اور کسان غریب سڑکوں پر دھکے کھارہے ہیں کسانوں نے ڈی سی چنیوٹ کے سامنے دھرنا دے رکھا ہے لیکن ابھی تک غریب کسانوں کی کوئی شنوائی نہیں ہورہی کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ کین کمشنر کو تبدیل کیا جائے اور اربوں روپے کی ادائیگیاں کو یقینی بنائی جائیں۔ پنجاب حکومت نے رمضان شوگر مل سے غریب کسانوں کو گنا کی ادائیگی کرانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ کین کمشنر پنجاب واجد بخاری نے غریب کسانوں کی مدد کرنے کی بجائے رمضان شوگر مل کے مفادات کے تحفظ کرنے میں مصروف ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور متعلقہ وزراء نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کرلی ہے