پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت کی ناقص پالیسیوں کیوجہ سے گروتھ ریٹ کم، مہنگائی اور غربت بڑھ گئی،بجٹ  میں عوام کے ساتھ کیا ہوگا؟سابق وزیرخزانہ  عائشہ غوث پاشا نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کی رہنما ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گروتھ ریٹ کم جبکہ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے،موجودہ حکومت کی فلاسفی ہے کہ امیروں کو مزید امیر کرنے سے گروتھ ہو گی جو غلط سوچ ہے،حکومت نے غربت کے خاتمے کیلئے ”احساس“پروگرام تو شروع کر دیا ہے

لیکن اس کیلئے ان کے پاس فنڈز اور نہ ہی عملدرآمد کیلئے استعداد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے جتنا قرض لیا ہے پاکستان کی سات دہائیوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ ہم نے قرضے لے کر ڈویلپمنٹ کی جبکہ موجودہ حکومت قرضے لے کر تنخواہوں اور حکومتی اخراجات کی مد میں ادائیگیاں کر رہی ہے۔ حکومت سادگی کا نعرہ لگاتی ہے لیکن گزشتہ آٹھ ماہ میں اس تناظر میں کئی گنا زیاہ خرچ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنا جو دوسرا ضمنی بجٹ پیش کیا اس میں عوام کیلئے کیا تھا؟،ان کی فلاسفی ہے کہ امیروں کو مزید امیر کرنے گروتھ ہو گی جو غلط سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت متعلقہ شعبوں میں خرچ نہیں کرے گی تو پھر کیسے مشینری امپورٹ ہو گی اور صنعتی سر گرمیاں نہ ہونے سے گروتھ کیسے بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ افوا ہیں ہیں کہ حکومت بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھائے گی اور جب آئی ایم ایف کا دباؤ ہوگا تو مجھے نہیں لگتا کہ حفیظ شیخ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف دے سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے گروتھ کم ہوئی ہے جبکہ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے۔ ہم جب آئے تھے تو مہنگائی ڈبل ڈیجٹ میں تھی اور جب ہم نے حکومت چھوڑی تو یہ ساڑھے تین فیصد کی سطح پر تھی جو آج دوبارہ کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…