جمعہ‬‮ ، 28 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی کا اپنے والد اور حامیوں کے ہمراہ تھانے پر دھاوا،پولیس والوں کو گالیاں،یہ ہے نیا پاکستان؟ن لیگ کا شدید ردعمل

datetime 28  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے تھانہ سٹی حافظ آباد پر پی ٹی آئی ایم این اے شوکت بھٹی، ان کے نااہل والد اور حامیوں کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حافظ آباد میں حکمران جماعت کے رہنمائوں اور حمایتوں کا تھانے پر حملہ نیا پاکستان ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب پارلیمان اور پولیس والوں پر حملے کرتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں عمران صاحب کے ایم این اے اور حامی

تھانوں پر حملے کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں محافظ محفوظ نہیں ، تو لوگوں کا اللہ ہی حافظ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پرانے پاکستان میں عمران صاحب کنٹینر سے سیاسی مخالفین اور پولیس والوں کو گالیاں دیتے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان میں ان کے ایم این اے اور حامی تھانوں میں گھس کر پولیس والوں کو گالیاں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کنٹینر پر کھڑے ہوکر پولیس والوں کے سر پھاڑنے اور ان پر حملوں کی روایت اب تھانوں پر حملوں تک پہنچ گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…