منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

چینی کمپنیاں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ،ہری پور میں وزارت آئی ٹی کی ملکیتی فیکٹری میں پورا انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی موجود ، چینی کمپنی نے فزیبلٹی رپورٹ حکام کو پیش کردی

datetime 28  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت نے چین کے تعاون سے پاکستان میں عرصہ دراز سے غیر فعال ٹیلی فون انڈسٹریز آف پاکستان کو چین کے تعاون سے موبائل فون سیٹ کی مینوفیکچرنگ کے لیے آپریشنل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے ہری پور میں موجود ٹیلی فون انڈسٹری آف پاکستان(ٹی آئی پی) کی نجکاری سمیت دیگر آپشنز کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ہری پور میں بند پڑی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی فیکٹری کی نجکاری اور اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت فنکشنل بنانے سمیت دیگر تجاویز کا جائزہ لیاجارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی سرمایہ کار کمپنیاں پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں، چونکہ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملکیتی ٹیلی فون سیٹ بنانے والی انڈسٹری ٹی آئی پی کی صورت میں پہلے سے پورا انفراا سٹرکچر موجود ہے اور اس میں ٹیلی فون سیٹ بنانے کے لیے مشینری بھی دستیاب ہے، اس فیکٹری میں سرفیس ماؤنٹنگ ٹیکنالوجی(ایس ایم ٹی)اور تھرو ہول ٹیکنالوجی(ٹی ایچ ٹی) موجود ہے۔اسی طرح کاپر کے لیے الیکٹرو پلیٹنگ، نکل،گولڈ،سلور،کرومیئم،زنک، ٹین اور اسپرے پینٹنگ کی بھی ٹیکنالوجی موجود ہے۔ اس کیساتھ ساتھ دس پئیر ڈی بی باکس ، پول ،آئی ڈی سی ماڈیول کیساتھ 2400 پیئرز کی ایکسچینج باکس سمیت دیگر آلات بنانے کی صلاحیت بھی موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چین کی بڑی موبائل فون سیٹ بنانے والی کمپنی نے اس حوالے سے فزیبلٹی بھی تیار کی ہے جسے حکومتی عہدیداروں سے شیئر کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کمپنی اس فیکٹری کو پاکستانی پارٹنرز کے ساتھ مل کر موبائل فون سیٹ کی تیاری کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے اور یہاں سے موبائل فون سیٹ تیار کرکے نہ صرف پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی منصوبہ بندی ہے بلکہ پاکستان سے یہ موبائل فون سیٹ برآمد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹی آئی پی کو لیز پر حاصل کرنے کے لیے بھی یہ سرمایہ کار کمپنی خواہاں ہے۔

چینی سرمایہ کار چینی سفیر کے ہمراہ پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور ممبر کسٹمز سمیت دیگر حکام سے اہم ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں اور ان ملاقاتوں میں چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں دی جانے والی چھوٹ اور مراعات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہی دی جاچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق چائنز موبائل مینوفیکچرنگ کمپنی نے پاکستان میں موبائل فون سیٹ مینوفیکچرنگ پلانٹ اور کار مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور ان صنعتی یونٹس کو لگانے کے لیے ڈیوٹی و ٹیکس اسٹرکچر اور کاروبار شروع کرنے سے متعلق دیگر معاملات پر ورکنگ کی جاچکی ہے۔چینی سرمایہ کاروں کو بتایا گیا کہ گرین فیلڈ میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ڈیوٹی و ٹیکسوں میں چھوٹ حاصل ہے۔

اس کے علاوہ خصوصی اکنامک زونز میں نئی سرمایہ کاری پر بھی ڈیوٹی و ٹیکسوں میں مراعات و چھوٹ حاصل ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان چین کے دورے پر ہیں اور چین کیساتھ دوسرے آزادانہ تجارتی معاہدہ کے بعد پاکستان میں موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگانے کے حوالے سے بھی اہم پیشرفت متوقع ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…