بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی معیشت ٹائی ٹینک جہاز پرسوار،پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن نے روزانہ کتنے ارب قرضہ لیا اور تحریک انصاف حکومت روزانہ کتنا قرضہ لے رہی ہے؟ماہر معاشیات فرخ سلیم کے انکشافات

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ماہر معاشیات ڈاکٹر فرخ سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستانی معیشت ٹائی ٹینک جہاز پرسوار ہے، پیپلزپارٹی نے روزانہ پانچ ارب، مسلم لیگ ن نے 7.7 ارب قرضہ لیا، تحریک انصاف حکومت روزانہ 14 ارب روپے لے رہی ہے۔  نجی ٹی وی  سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ نو ماہ میں دوست ممالک سے 9.2 ارب روپے قرضہ لیا ہے۔

گردشی قرضے میں پانچ سو ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔  پہلے یہ ایک ارب روپے روزانہ ہوتا تھا، ابھی یہ دو ارب روپے ہوگیا ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ نو ماہ میں 41 لاکھ پاکستانی خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں، پہلے یہ تعداد پانچ کروڑ تھی اب یہ پانچ کروڑ 41 لاکھ ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیسے کو ڈرادیا ہے جس سے لوگوں نے اسے معیشت سے نکال دیا ہے، اس کے نیتجے میں مہنگائی اور بے روزگاری میں زیادہ اضافہ ہوا ہے۔فرخ سلیم نے کہا کہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی غیریقینی ہے کہ یہ کاروبارکی دشمن ہے، ہم پہلے معاشی طور پر بہتر تھے اور آج ہم مزید کمزور ہوئے ہیں۔فرخ سلیم نے کہا کہ آئی ایم ایف ٹیکس بڑھانے، بجلی اور گیس کی قیمتیوں میں اضافے کا مطالبہ کیا ہے، چینی قرضوں کے حوالے سے بھی اتفاق نہیں ہوسکا ہے۔انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اورمہنگائی کسی بھی شخص کو سمجھانے کی ضرورت نہیں ہے، عام آدمی جب ان کا سامنا کرتا ہے تو وہ حکومتی پالیسیوں کے بارے میں اپنی رائے قائم کرتا ہے۔  نو ماہ میں 11 لاکھ لوگ مزید بے روزگار ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور غربت کے خاتمے کے معاملے پر تحریک انصاف کے نظریے کا حامی ہوں، کمزور ادارے اورکمزور پالیسیوں کی وجہ سے کسی مجرم کو سزا نہیں ملتی۔ نیب کے پاس وائٹ کالر کرائم کے لیے صلاحیت اوراہلیت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…