لاہور(آن لائن) برطانیہ-پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پانڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، جس کے ذریعے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایک جہاز کو آپریٹ کرسکیں گے۔
جس میں 14 کروڑ پانڈ کی حکومت کے نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے اور ریئل اسٹیٹ کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جبکہ ٹیکسٹائل شعبے پر بھی توجہ دی جائے گی۔اس بات کا اعلان لاہور پریس کلب میں یو کے پی سی سی آئی کے صدر امجد خان اور سیکریٹری میاں وحید الرحمن کی جانب سے کیا گیا۔دوران گفتگو انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے مخصوص شعبوں میں پی آئی اے، ہاسنگ، تعلیم اور صحت، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں سیاحتی مراکز، حلال فوڈ ریسٹورینٹ چین، ملیر کراچی میں فوڈ پراسیسنگ پلانٹ اور سیالکوٹ کے سرجیکل اور کھیلوں کے سامان کا شعبہ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ چیمبر کے ڈائریکٹر سید سراج احمد پی آئی اے انتظامیہ کو بہتر کرنے کے لیے مفت سافٹ ویئر فراہم کریں گے۔اس حوالے سے ابتدائی مذاکرات کے تحت پی آئی اے طیارے کے انتظامی معاملات جو چیمبر چلانا چاہتا ہے وہ اس کے ساتھ رہیں گے اور پی آئی اے اپنا آپریشن خود سنبھالے گیا۔ برطانیہ-پاکستان ایوان صنعت و تجارت نے پاکستان میں 20 کروڑ پانڈ سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا، جس کے ذریعے وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت پاکستان انٹرنیشل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے ایک جہاز کو آپریٹ کرسکیں گے۔جس میں 14 کروڑ پانڈ کی حکومت کے نیا پاکستان ہاسنگ منصوبے اور ریئل اسٹیٹ کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے جبکہ ٹیکسٹائل شعبے پر بھی توجہ دی جائے گی۔