اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے 8کروڑ سے زائد کی کرپشن سکینڈل میں ملوث تین اعلیٰ افسران کو معمولی سرزنش کرکے معاف کردیا گیا، ان افسران کو معاف اعلیٰ اختیارات کے حامل افسران اور وزرا ء کی سفارش پر کیا گیا ہے۔ کرپشن الزامات ثابت ہونے کے باوجود اعلیٰ عہدے رکھنے والوں میں ڈپٹی ڈائریکٹرعامر سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ریاض اور ڈائریکٹر محمد شعیب شامل ہیں۔
ان تینوں کرپٹ افسران نے کروڑوں کے ٹھیکہ میں مبینہ 21.5ملین کی کرپشن کی۔ محمد ریاض نے 30ملین سے زائد کی کرپشن کی جبکہ ڈائریکٹر محمد شعیب پر 38ملین کرپشن کا الزام تھا۔ ان افسران کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی کمیٹی کی رپورٹ میں کرپشن ثابت ہوئی جبکہ چیئر میں نے معمولی سرزنش کے بعد تینوں کو الزامات سے بری کردیا۔