بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جعلی نوٹوں کی بھرمار 5ہزار 1ہزار اور 5سو کے جعلی نوٹ کثرت سے گردش کرنے لگے،وسیع پیمانے پر جعلی کرنسی کے دھندے کا انکشاف،عوام کو انتباہ کردیاگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

سانگلہ ہل (آن لائن) سانگلہ ہل شہر بھر میں جعلی نوٹوں کی بھرمار 5ہزار 1ہزار اور 5سو کے جعلی نوٹ کثرت سے گردش کرنے لگے شہریو ں او ر دوکانداروں کر درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے محلہ احمد آباد میں جنرل سٹور اور کریانہ مرچنٹ مالکان کی طرف سے منی چینج کے کاروبار کی آڑمیں وسیع پیمانے پر جعلی کرنسی کے دھندے کا انکشاف

درجنوں شہری جعلی کرنسی چلانے والوں کا شکار ہوگئے اس سلسلہ میں محلہ احمد آبا دکے مقامی شاہد کریانہ سٹور کے مالک نے محلہ دار کونسلر کو آنے والے 30ہزار روپے ایزی پیسہ دیتے وقت 5۔5 ہزار روپے جعلی نوٹ تھمادیئے جب وہ نوٹ لے کر دوسری دوکان پراسکا اْدھار اتارنے کیلئے گیا تو دوکاندار نے حیران ہو کر کونسلر سے کہا کہ یہ آپ کے 5ہزار کے نوٹ جعلی ہیں جس پر وہ دوبارہ واپس شاہد کریانہ سٹور پر پہنچا تو دوکاندار نے نوٹ واپس لینے سے انکار کر دیا جس پر کونسلر اور دوکاندار کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی محلہ داروں کی مداخلت پر دوکاندار کو مجبوراََ جعلی نوٹ واپس لینے پڑے جبکہ کہ کمیٹی بازار۔مین بازار۔سبزی منڈی میں بھی ہزار اور 5ہزار والے جعلی نوٹ عام طورپر گردش کرنے لگے اس پر دوکانداروں اور شہریوں کے درمیان آئے روز جعلی کرنسی کے لین دین پر جھگڑے معمول بن گئے ہیں یہ بھی واضح رہے کہ منی چینج کی آڑ میں جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے راتو ں رات لاکھ پتی بن گئے ان سٹوروں پر ہی جعلی کرنسی کے کاروبار کاانکشاف ہوا ہے شہریوں نے حکام بالا سے ایسے سٹور مالکان کے اثاثے چیک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔  محلہ احمد آباد میں جنرل سٹور اور کریانہ مرچنٹ مالکان کی طرف سے منی چینج کے کاروبار کی آڑمیں وسیع پیمانے پر جعلی کرنسی کے دھندے کا انکشاف درجنوں شہری جعلی کرنسی چلانے والوں کا شکار ہوگئے



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…