بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

فوری طور پر ہزاروں سرکاری ملازمین کی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ، بے روزگار نوجوانوں کے لیے خوشخبری، ہدایات جاری کر دی گئیں 

datetime 27  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے محکمہ تعلیم میں 7500 خالی آسامیوں پر اساتذہ فوری بھرتی کرنے جبکہ ماہانہ کی بنیاد پر تمام اضلاع میں اساتذہ کی کارکردگی آئی ایم یو (IMU) کے ذریعے جانچنے کی ہدایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر انعام اور خراب کارکردگی پر سزاد دی جائے تاکہ سزا اور جزا کے عمل سے تعلیمی اداروں میں بہتری لائی جاسکے۔ انھوں نے صوبے بھر میں اساتذہ کی کمی کو ختم کرنے کے لیے 12000 نئے اساتذ ہ کی پوسٹوں کے لیے سمری بھیجوانے کی ہدایت بھی کی اور واضح کیا کہ

ضم شدہ اضلاع کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کے لئے 6500 ایڈیشنل پرائمری سکول ٹیچنگ پوسٹس کی منظوری جلد دے دی جائیگی۔ انھوں نے ہدایت کی کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن سٹاف کی کمی دور کرنے کیلئے مزید بھرتیاں کی جاے اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پانچ سالہ منصوبے کی منظوری کے لیے جلد کابینہ کو پیش کی جائے۔وہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں محکمہ ایلمنٹری و سیکنڈری تعلیم کے لئے 5 سالہ منصوبہ بند ی سے متعلق اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…