اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان مصالحت کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔ اس سلسلے میں سینیٹر فیصل جاوید اور فواد چوہدری اپنا کردار ادا کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں تو عام تھیں تاہم اب دونوں کے درمیان مصالحت کی کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں سینیٹر جاوید خان اور فواد چوہدری میدان میں آگئے ہں، سینیٹر فیصل جاوید نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور کہا کہ آپس کے اختلافات سے کارکن مایوس ہوتے ہیں جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ میری جانب سے ایسا کوئی معاملہ نہیں ہے ہم سب ملکر ایک ساتھ کھڑے ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وطن واپسی پر فیصل جاوید ان س بھی ملاقات کریں گے۔