بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان کردیاگیا

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عائشہ گلالئی نے رمضان المبارک کے بعد دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اکستان تحریک انصاف (گلالئی) کی سربراہ عائشہ گلالئی نے رجسٹرڈ چھوٹی سیاسی پارٹیوں پر مشتمل پاکستان پیٹریاٹ ڈیموکریٹک الائنس نامی اتحاد کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی جماعتوں کے اجلاس میں مجھے اتحاد کی سربراہی سونپی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ اے پی سی میں 2 سو کے قریب مختلف چھوٹی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ چیئرپرسن کی حیثیت سے سیاسی اتحاد کو لیڈ کررہی ہوں۔ رمضان المبارک کے بعد ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول کو صاحبہ کہنا عورتوں کی تضحیک کے برابر ہے، بلاول اور مولانا فضل الرحمان کی توہین کرنا قابل مذمت ہے۔یاد رہے کہ وزیرستان سے تعلق رکھنے والی عائشہ گلالئی پاکستان تحریک انصاف میں اہم کردار ادا کرتی رہیں لیکن 2017 میں انہوں نے پارٹی چئیرمین عمران خان پر نازیبا پیغامات بھیجنے اور جنسی ہراساگی کا الزام عائد کیا اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔ پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کے بعد عائدشہ گلالئی نے تحریک انصاف گلالئی کے نام سے اپنی پارٹی بنائی اور اسے الیکشن کمیشن میں رجسٹر کروانے کے بعد الیکشن 2018 کے لیے بلے باز کا انتخابی نشان حاصل کیا۔پی ٹی آئی کی منحرف رہنما اور تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی کو پی ٹی آئی کے خلاف جانا اورپارٹی چھوڑنا مہنگا پڑا اور عام انتخابات 2018 میں عائشہ گلالئی کوئی ایک کامیابی بھی نہ سمیٹ سکیں۔ عائشہ گلالئی کو قومی اسمبلی کی نشستوں سے شکست کا چوکا پڑ گیا۔ این اے 53 اسلام آباد سے بھی شکست ہی عائشہ گلالئی کا مقدر بنی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…