ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات نے تشویشناک پیش گوئی کردی

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایک بار پھر سورج قہر برسانے کو ہے، محکمہ موسمیات نے جلد شہر میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم تا 3 مئی کراچی میں ہیٹ ویو ہونے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہوگا۔ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہیں گی، ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق اس دوران شمالی اور شمال مغربی گرم و خشک ہوائیں چل سکتی ہے۔اس سے قبل 28 سے 30 اپریل تک پارہ 37 سے 39 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لوگ بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، دھوپ میں گھر یا دفاتر سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور اگر بحالت مجبوری نکلنا بھی پڑے تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں۔ماہرین کے مطابق ہیٹ ویو کے دوران شہریوں کو چاہیئے کہ دن 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک گھروں میں ہی رہیں اور ہلکے رنگ کے کپڑے استعمال کریں۔یاد رہے کہ شہر قائد مارچ کے اواخر سے ہی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اب ہیٹ ویو کی متوقع آمد اور رمضان المبارک کا ایک ساتھ آغاز روزہ داروں کو پریشانی میں مبتلا کرسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…