پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت وفاقی حکومت کے 435 اداروں میں بڑی تبدیلیوں کافیصلہ،متعدداداروں کو صوبوں کے حوالے کردیاجائیگا

datetime 27  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت وفاقی حکومت کے 435 اداروں کی تنظیم نو کا فیصلہ کرلیا اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی سربراہی میں سیکریٹریز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ادارہ جاتی اصلاحات سیل کی جانب سے تجاویز پیش کی گئی۔ان تجاویز کے تحت وفاقی حکومت کے 435 اداروں کی تنظیم نو کی تجویز دی گئی جبکہ مختلف اداروں کو ایگزیکٹو محکموں میں تبدیل کرنے کی بھی تجاویز دی گئیں۔

اجلاس میں پیش کی گئی تجاویز کے تحت وفاقی حکومت کے کل 435 اداروں میں سے 45 کو سرمایہ پاکستان کمپنی کے سپرد کرنے، 19 کو صوبوں، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری، گلگت بلتستان کے حوالے کرنے، 12 کو آزاد اداروں میں بدلنے، 43 اداروں کو ضمن کرنے، 228 اداروں کو خودمختار کرنے، 82 اداروں کو ایگزیکٹو محکموں میں تبدیل کرنے جبکہ 6 کو ختم کرنا شامل ہیں۔اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پیش کی گئی ان تجاویز میں 29 وفاقی وزارتوں، ڈویژنز سے منسلک اداروں کو ایگزیکٹو محکموں میں تبدیل کرنے کی تجویز شامل ہے۔اسی طرح سندھ، پنجاب رینجرز، کوسٹ گارڈذ کراچی، میرین فشریز کراچی، وفاقی تحقیقاتی ادارے، نیشنل پولیس بیورو اور اینٹی نارکوٹکس فورس کو بھی ایگزیکٹو محکموں کا درجہ دینے کرنے کی تجویز ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایگزیکٹو محکموں کا درجہ دینے کی تجویز میں ڈائریکٹر جنرل آف سول ڈیفنس، ڈائریکٹر جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس، ایف سی جنوبی، شمالی خیبرپختونخوا، ایف سی جنوبی، شمالی بلوچستان کو بھی شامل کیا گیا۔اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، این ایچ اے اور موٹرویز پولیس کو بھی ایگزیکٹو محکمہ بنانے کی تجاویز پیش کی گئیں اس کے علاوہ ڈائریکٹریٹ آف ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹ، فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کنٹونمنٹ کو بھی ایگزیکٹو محکموں میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی۔پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی، اسٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن، پاکستان ریلویز پولیس کو بھی ایگزیکٹو محکمے میں بدلنے کی تجویز پیش کی گئی۔

اجلاس میں جن اداروں کو ایگزیکٹو محکموں میں تبدیل کرنے کی تجویز دی گئی، اس میں ڈائریکٹریٹ جنرل آف حج اور عمرہ، انڈس واٹس کمیشن اور بیرون ملک تمام پاکستانی مشنز بھی شامل ہیں اس کے علاوہ کابینہ ڈویژن سے منسلک ابینڈنڈ پراپرٹیز آرگنائزیشن اسلام آباد، فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹرینگ سے منسلک نیشنل ٹیلنٹ پول (این ٹی پی)، معذور افراد کی بحالی کیلئے قومی کونسل (این سی آر ڈی پی) اور سماجی بہبود کیلئے قومی کونسل کو ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اور ریفارم ڈویڑن سے منسلک نیشنل کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ اسلام آباد اور کشمیر امور اور گلگت بلتستان ڈویژن سے منسلک جے اینڈ کے اسٹیٹ پراپرٹی لاہور کے محکموں کو بھی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ادارہ جاتی اصلاحات سیل کی جانب سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے ذریعے وفاقی حکومت پر بوجھ کم کرنے اور امور تیزی سے نمٹانے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…