اسلام آباد(این این آئی) وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے کہا ہے کہ رمضان اورعید کی شرعی طورپربنیاد رویت ہلال پرہے، مذہبی تہواروں کویکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے، میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ رویت ہلال کمیٹی کیاعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کچھ افرادرویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کوتسلیم نہیں کرتے، رویت ہلال کمیٹی1974میں
قراردادکے ذریعے قائم کی گئی۔ نورالحق قادری کا کہنا تھا رمضان اورعید کی شرعی طور پربنیاد رویت ہلال پرہے، شہادت جمع کرنے اور پہنچانے کے مربوط نظام کی ضرورت ہے اور مذہبی تہواروں کو یکجہتی سے منانے کیلئے قانون سازی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیرمذہبی امور نے کہا میڈیا کوپابندکرناہوگاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے پہلے چاند کا اعلان نہ کرے اور کرے تو کمیٹی سے پہلے چاند کے اعلان پر سزا کا تعین کرناہوگا۔