اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کر سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے علاوہ گردے کے بھی مسائل ہیں طبی ماہرین نے انہیں بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا ہے۔
نواز شریف کے حوالے سے پٹیشن ان کے طبی ماہرین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ موقع حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو آئے ہوئے آٹھ ماہ ہی ہوئے ہیں کسی بھی حکومت کو ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے کر سکیں تاہم موجودہ حکومت کے پاس کوئی ٹیم نہیں ہے کابینہ کے ردوبدل کے بعد تحریک انصاف کے پاس اسد عمر کا کوئی متبادل ہی نہیں جس کی وجہ سے ان کو پیپلزپارٹی کا وزیر خزانہ درآمد کرنا پڑا جبکہ وزیر داخلہ بھی انہوں نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے سیکیورٹی افسر کو لگایا ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر ملک میں صدارتی نظام لانا ہے تو آئین کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں سپریم کورٹ کے لاتعداد فیصلوں میں کہا گیا ہے کہ آئین کے ڈھانچے کو تبدیل نہیں کای جاسکتا۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ وقت حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا نہیں ہے حکومت کو وقت دیا جانا چاہیے تاکہ وہ اپنے وعدے پورے کر سکے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو امراض قلب کے علاوہ گردے کے بھی مسائل ہیں طبی ماہرین نے انہیں بیرون ملک علاج کا مشورہ دیا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے پٹیشن ان کے طبی ماہرین کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی ہے۔