بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

رمضان المبارک: سرکاری دفاتر کیلئے نئے اوقات کار کا  اعلان کردیا گیا،نوٹفیکیشن جاری

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کے لیے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا ہے۔ہفتے میں پانچ دن اور چھ دن کھلے رہنے والے دفاتر کے لیے الگ الگ اوقات کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاوس کی طرف سے جاری نوٹفیکشن کے مطابق ہفتے میں پانچ روز کھلے رہنے والے دفاتر کا وقت پیر سے جمعرات تک صبح 09 بجے سے 3:30 تک ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز دفاتر 09 سے 01 بجے تک کھلے رہیں گے۔ہفتے میں چھ روز کام کرنے والے دفتر پیر سے جمعرات اور ہفتے کے روز 09 سے 02 بجے تک کھلے رہیں گے

جبکہ جمعہ کے روز 09 سے 01 بجے تک دفاتر کھلے رہیں گے۔وزیراعظم کی طرف سے منظور کیے گئے نئے اوقات کا اطلاق یکم رمضان سے ہوگا۔رمضان کے مقدس مہینے میں ملازمین کی سہولت کی فراہمی کے لیے دفتری اوقات کار میں کمی کی گئی ہے۔یاد رہے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر حصوں میں ماہ رمضان کا چاند 5 مئی (29 شعبان) کو نظر آنے  کے امکانات کم ہیں، رمضان المبارک 1440 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کیا گیا ہے۔پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک میں پہلاروزہ سات مئی کو ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…