پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدہ معیشت کیلئے نقصان دہ، پہلے ہی سال پاکستان کو کتنا بڑا نقصان ہوگا؟ انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) ایف بی آرنے چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کومعیشت کیلئے نقصان دہ قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف بی آرنے چین کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے فیز ٹو کو معیشت کیلئے نقصان دہ قراردیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان نے اس حوالے سے سیکرٹری تجارت کو خط لکھ کرتحفظات سے آگاہ کردیا ہے،چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پہلے مرحلے میں ہی 45 فیصد ٹیرف لائنز پرڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ دے رہا ہے اور پاکستان

اب چین سے اشیاء   کی درآمد کیلئے 75 فیصد ٹیرف لائنز پر کسٹمز ڈیوٹی و ٹیکسوں سے چھوٹ دے گا، اس کے نتیجے میں معاہدے کے پہلے سال ہی ٹیکس ریونیو کی مد میں 60 ارب روپے کا نقصان ہوگا۔خط میں بتایا گیا ہے کہ دوسری اور تیسری کٹیگری کے مرحلہ وار اطلاق سے پندرہ سال کے دوران پاکستان کو چائنیز اشیاء     کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ و رعایات دینے سے 264 ارب روپے کے ریونیو کا نقصان ہوگا، جب کہ پاکستانی مصنوعات کے لئے چین ترجیحی منڈی نہیں بن سکے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…