لاہور (آن لائن) وفاق میں نئی کابینہ کے اراکین کی تقرری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں ترمیمی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ آئینی درخواست غلام یاسین بھٹی نے ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی۔درخواست میں وفاقی حکومت وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ سمیت 4 اراکین کابینہ کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں نئی وفاقی کابینہ کے اراکین کی تقرری پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ ایسے شخص
وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا جو قومی اسمبلی کا ممبر نہ ہو۔آئین کی رو سے صرف عوام کا منتحب کردہ نمائندہ ہی وفاقی وزیر کے اختیارات استعمال کر سکتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی موجودہ نئی وفاقی کابینہ غیر آئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کے اقدام اور کابینہ کو کالعدم قرار دے۔عدالت مقدمے کے حتمی فیصلے تک عمران خان اور اراکین وفاقی کابینہ کو کام سے روکے۔