جرمن کی کمپنی نے پنجاب میں وسیع پیمانے پر نوکریاں دینے کی پیشکش کردی،آمدنی میں سے 30فیصد حکومت کو دیا جائے گا 

26  اپریل‬‮  2019

لاہور(این این آئی)جرمن کی کمپنی نے پنجاب میں وسیع پیمانے پر نوکریاں دینے کی پیشکش کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک ہزار وہیکل فٹنس سنٹر بنا کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔جرمن کی کمپنی نے حکومت پنجاب کو پیش کرتے ہوئے وہیکل انسپکشن سنٹر زبنانے کے لئے اراضی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

لاہورسمیت صوبہ بھرمیں بین الاقوامی طرز کا وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا اورانسپکشن سنٹر پر گاڑیوں سے حاصل ہونے والے ریونیو پر 30 فیصد صوبائی حکومت کو دیا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی سمری حتمی منظوری کیلئے وزیراعلی پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے۔ایرو وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے پنجاب بھر میں 1000 وہیکل ٹیسٹنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے جس کا مقصد حادثات کی روک تھام، ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا اور روڈ سیفٹی سٹریٹیجی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ ابتدائی معاہدہ 25 سال کا ہو گا، ای وی ایف ٹی ایس کی جانب سے پرائیویٹ اکیڈمی میں وہیکل ٹیسٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی جبکہ گاڑی کی ٹیسٹنگ سسٹم کی مدت 3 سال ہو گی۔ کار، پک اپ، ویگن اور 16 سیٹرزتک کی منی بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے جائیں گے۔کمپنی گزشتہ 50 سالوں سے یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں کام کر رہی ہے۔منصوبے کے تحت گاڑیوں کاسالانہ فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا تاہم تاریخی گاڑیاں وہیکل فٹنس ٹیسٹنگ سسٹم سے مستثنیٰ ہونگی۔وہیکل فٹنس ٹیسٹ کیلئے پیشگی اور موقع پر ٹیسٹنگ اسٹیشن پر گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کیا جاسکے گا۔ جرمن کی کمپنی نے پنجاب میں وسیع پیمانے پر نوکریاں دینے کی پیشکش کردی، لاہور سمیت صوبہ بھر میں پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت ایک ہزار وہیکل فٹنس سنٹر بنا کر نوجوانوں کو نوکریاں دی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…