اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم میں کم سے کم مالیت کا گھر کیا واقعی21لاکھ میں ملے گا؟حکومت نے بڑا اعلان کردیا

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے کہا ہے کہ حکومت 5، 10 اور 15 ہزار روپے ماہانہ کی آسان ترین اقساط ادا کرنے کی صلاحیت والے طبقے کیلئے گھر تعمیر کرنے جارہی ہے،21 لاکھ مالیت کے حوالے سے

اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں،گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔ ایک بیان میں نعیم الحق نے کہاکہ 21 لاکھ مالیت کے حوالے سے اطلاعات غیر مصدقہ اور حقائق سے یکسر متصادم ہیں۔انہوںنے کہاکہ گھروں کی اصل قیمت بیان کی گئی قیمت سے کہیں کم ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ گھر 10 اور 15 سالہ منصوبے کے تحت اقساط ادا کرنے والے مالکان کو محفوظ طریقے سے منتقل کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کم لاگت کے گھروں کے منصوبے کے حوالے سے غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ سماج کے محروم اور کمزور طبقے کو چھت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ سماجی بہبود کے مثالی منصوبے کے بارے میں ناقص معلومات قابل مذمت ہیں۔انہوںنے کہاکہ حکومت غریب اور مزدور طبقے کیلئے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ مکمل کریگی۔انہوںنے کہاکہ گھروں کی تعمیر پر اٹھنے والی لاگت کیلئے سرمائے کا بہترین بندوبست کیا گیا ہے،میڈیا غیر مصدقہ اطلاعات کی ترویج سے گریز کرے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…