پیر‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے بعدبجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا یا نہیں ؟ اسد عمر نے وضاحت جاری کر دی

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہاہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی طورپر پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے ، مالیاتی ادارے کا وفد رواں ماہ کے آخر میں پاکستان آئیگا ،آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگا ،معاہدے کے بعد ساڑھے 7 ارب عالمی مالیاتی بینک سے آئیں گے ،ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے آنیوالی امداد اس کے علاوہ ہوگی ،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی تجویز نہیں ہے ،

آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط کا عام آدمی پر اثر نہیں پڑیگا ۔ پیر کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس چیئرمین فیض اللہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر شریک ہوئے ۔ چیئر مین نے کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر اکنامک روڈ میپ پر کمیٹی کو بریفنگ دیں ۔ اسد عمر نے کہاکہ روڈ میپ کا مسودہ آپ لوگوں سے شیئر کر دیا ہے ،کوشش ہے کہ معاشی ایشوز پر مفاہمت ہو جائے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ سے صبح ہی واپس آیا،امریکہ میں عالمی بینک آئی ایم ایف سے ملاقات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اصولی طور پر پروگرام پر اتفاق ہو گیا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کا اسٹاف مشن رواں ماہ کے آخر میں آئیگا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پالیسی معاملات طے پاچکے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی نئی تجویز نہیں ہے ۔اسد عمر نے کہاکہ سابقہ حکومت نے توانائی کے شعبہ میں ایک سال میں 600 ارب روپے کا خسارہ کیا ،یہ خسارہ کہیں نا کہیں سے پورا کرنا ہے ۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کے دور ان وزارت سے ہٹانے سے متعلق سوال پر اوزیر خزانہ نے کہاکہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ میں ایف اے ٹی ایف کے صدر سے ملاقات ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ میں نے بھارت کے رویے بارے اپنے خدشات ظاہر کیے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ایف اے ٹی ایف کی

صدر نییقین دہانی کرائی کہ فیصلے تکنیکی بنیادوں پرہوںگے سیاسی بنیادوں پرنہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم نے بھارت کی جانب داری کے بارے میں دوبارہ اعتراض اٹھائے ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے 6 سے 8 ارب ڈالر کا معاہدہ ہوگا ۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ساڑھے 7 ارب عالمی مالیاتی بینک سے آئیں گے۔انہوںنے کہاکہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے آنیوالی امداد اس کے علاوہ ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ آئی ایف سی سے بھی فنڈ دستیاب ہوں گے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوگا ۔اسد عمر نے کہاکہ پاکستان جلد ہی بانڈ جاری کرے گا ۔انہوںنے کہاکہ پیر کی شام ایف اے ٹی ایف کو ان کی سفارشات پر عملدرآمد کا مسودہ بھجوایا جائیگا ۔ انہوںنے کہاکہ مسودے پرعملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ایف ایٹی ایف کا وفد مئی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیگا۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی شرائط کا عام آدمی پر اثر نہیں پڑیگا ۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…