جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

نیب فضول بیانات کے بجائے کام پر توجہ دے، فواد چوہدری نیب کی پریس ریلیز پر برہم،کھری کھری سنادیں

datetime 14  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے علیم خان کے حق میں اپنے بیانات پر نیب کی جانب سے نوٹس لینے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ نیب فضول بیانات کے بجائے کام پر توجہ دے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نیب نے علیم خان کے حق میں بیان پر اپنی پریس ریلیز میں فواد چوہدری کیخلاف ممکنہ کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔نیب کی پریس ریلیز کو شاہکارکہتے ہوئے وزیراطلاعات نے نیب کے رویہ کو صلاحیت کے سنجیدہ بحران کا نتیجہ قرار دیدیا۔ فواد چوہدری نے سوال اٹھایا کہ نیب کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ضمانت دینا ان کا اختیار نہیں تو

پھرمداخلت کیسے ہوئی؟۔فضول بیانات کے بجائے کام پر توجہ دیں۔اس سے قبل فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ علیم خان کو ناکردہ گناہ کی سزا صرف اپوزیشن کے شور کی وجہ سے دی جارہی ہے۔معاملے پر نیب کی جانب سے جاری کی جانے والی پریس ریلیز میں واضح کیا گیا کہ دیکھا جائے گا علیم خان اور نیب کے دیگرکیسز اورتحقیقات سے متعلق فواد چوہدری کے بیانات کہیں نیب معاملات اور انویسٹی گیشن پراثرانداز ہونے کی کوشش یا نیب آرڈیننس کی خلاف ورزی تو نہیں؟ اگر ایسا کچھ ہوا تو نیب فواد چوہدری کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کرسکتا ہے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…